19 مئی، 2017، 12:34 PM

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آج سعودی عرب کا دورہ کریں گے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آج سعودی عرب کا دورہ کریں گے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے پہلے غیر ملکی دورے پر آج سعودی عرب کےبادشاہ ملک سلمان کی دعوت پر دارالحکومت ریاض پہنچ رہے ہیں عالمی سطح پر صدرڈونلڈ ٹرمپ اور ملک سلمان دونوں رہنماؤں کو نسل پرست اور خوفناک قراردیا جاتا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے عرب ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے پہلے غیر ملکی دورے پر آج سعودی عرب کےبادشاہ ملک سلمان کی دعوت پر دارالحکومت ریاض پہنچ رہے ہیں۔ عالمی سطح پر صدرڈونلڈ ٹرمپ اور ملک سلمان دونوں رہنماؤں کو نسل پرست اور خوفناک قراردیا جاتا ہے۔صدر ٹرمپ سعودی عرب کےدورے کے بعد اسرائیل اور پھر وٹیکن کا دورہ کریں گے۔ اطلاعات کے مطابق سعودی عرب  وزیر خارجہ عادل الجبیر نے ریاض اور امریکہ کے باہمی اور تاریخی تعلقات کی بڑی تعریف کی ہے۔ خیال کیا جاتا ہے کہ امریکی صدر اس دورے میں سعودی عرب سے بڑی مقدار میں ٹیکس وصول کرنے کی کوشش کریں گے امریکی صدر ٹرمپ ریاض میں امریکی اسلامی کانفرنس میں سعودی عرب کے بادشاہ شاہ سلمان سمیت سعودی اتحادی مسلم رہنماؤں کو اسلام کے بارے میں لکچر بھی دیں گے۔

News ID 1872598

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha